عمران خان کے الٹی میٹم پر وزیر داخلہ کا ردعمل آگیا

26  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ان کے پیش نظر یہ بات ہےکہ قوم میرے ساتھ آنا چاہتی تھی لیکن آ نہیں سکی، عمران خان خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے سرکاری وسائل استعمال کر کے اسلام آباد پہچنے لیکن پھر بھی ان کے ساتھ عوام نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا عمران خان نے چھ روز بعد 20 لاکھ لوگوں کے ساتھ واپس آنے کا اعلان کیا، اگر 6 روز بعد وہ 6 لاکھ لوگ بھی ساتھ لے آئیں، اس پر سپریم کورٹ یا سینئر سٹیزن کی کوئی کمیٹی بنا دیں تو کم از کم میں اپنی حیثیت میں عمران خان کی حمایت کر دوں گا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں الیکشن کا اعلان اتحادی جماعتوں کا سربراہی فورم مل کر کرے گا کیونکہ عمران خان تو ملک کو ڈبونا چاہتے ہیں، انہوں نے ملک کی معیشت کو ڈبویا، یہ قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، لوگوں سے کہتے رہے کہ اپنے سیاسی مخالفین کو چور اور غدار کہیں اور ان کے گھروں پر حملے کریں۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ الیکشن ہارنے کے بعد بھی عمران خان کہیں گے کہ ملک میں دوبارہ الیکشن کرائیں، کیا اس طرح سے کبھی ملک یا جمہوریت چلتی ہے، کیا اس طرح سے بلیک میلنگ کے ساتھ کوئی ملک آگے چل سکتا۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور جون میں نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے ورنہ پوری قوم کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آؤں گا اور اس بار کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…