آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کر دیا

26  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی صورت میں پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قسط جاری نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کر لیا تھا تاہم قسط کا اجرا اور پروگرام دورانیہ بڑھانا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں پیٹرول اور بجلی پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق آئندہ بجٹ میں قرض پروگرام کے مقاصد کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے جبکہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام پاکستانیوں کے فائدے کیلئے میکرو اکنامک استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستانی حکام کیساتھ انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ جائزے میں طے شدہ پالیسیوں سے انحراف کیا۔وزارت خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اگلے ہفتے کے شروع میں جاری رہیں گے، وزیرخزانہ (آج)جمعرات کو دوحا سے پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات دوحا میں ہوئے جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…