حکومت الیکشن کی تاریخ کا ابھی اعلان کردے قوم واپس گھروں کو چلی جائے گی، بابر اعوان

26  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا ابھی اعلان کردے قوم واپس گھروں کو چلی جائے گی۔ایک انٹرویومیں ماہر قانون بابر اعوان نے کہا کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے

قوم ابھی واپس گھروں کو چلی جائے گی یہ آگ خود لگاتے ہیں اور الزام ہم پر لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت لوگوں کی لائف لائن پرحملہ آور ہوگئی ہے افسوس کی بات ہے امپورٹڈ حکومت نے راولپنڈی کو پلواما بنادیا ہے ہمارے سیکڑوں کارکنان زخمی ہیں اور مسلسل پولیس تشدد کیا جارہا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد کو اننت ناگ بنا دیا گیا ہے جس کا کوئی ولی وارث نہیں ہے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جسے چاہے گولی مار دو۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سرحدیں بند کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قلت ہوجائے گی کیا امپورٹڈ حکومت تماشہ لگانا چاہتی ہے ان کی ڈھٹائی دیکھیں بچوں کے ساتھ آئی خواتین پر بھی تشدد کیا جارہا ہے۔ماہر قانون نے حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے پاس کیا اختیار ہے وہ تو وزیراعلیٰ ہی نہیں رہے انہوں نے جو بھی احکامات دیے ہیں وہ ماورائے آئین ہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ناجائز ہے اورعدالتوں میں اس کو چیلنج کرچکے ہیں ہماری تحریک کا ایک ہی ایجنڈا ہے پاکستان میں نئے انتخابات کرائیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…