نجی بس ڈرائیور نے ہوسٹس کو مبینہ طورپر ریپ کا نشانہ بناڈالا

23  مئی‬‮  2022

بہاولپور، سرگودھا(این این آئی)بہاولپور کے گاؤں 13 بی سی میں نجی بس کے ڈرائیور نے ہوسٹس (خاتون میزبان) کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بس ڈرائیور اسلام آباد سے بہاولپور پہنچنے کے بعد خاتون میزبان کو کسی غیر متعلقہ مقام پر لے کر گیا، ہوسٹس کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ہوسٹس نے الزام عائد

کیا ہے کہ ڈرائیو نے ان کا ریپ کیا اور فرار ہوگیا۔متاثرہ خاتون کی شکایت پر بغداد الجدید تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 377 شامل کی گئی ہے۔پی آر او محمد اقبال نے بتایا کہ پولیس، ملزم کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال چکی ہے۔دوسری جانب سرگودھا سے دوشیزہ کو اغواء کر کے آشنا نے ساتھیوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کے بعد محبوبہ کو قتل کر دیا گیا اور مقتولہ کی نعش چھپا دی۔پولیس نے شک گزرنے پر آشناء کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر مقتولہ کی نعش برآمد کر کے پاسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔ شاہ نکڈر کے سوبھاگہ سے دوشیزہ انعم شہزادی کو آشنا شریف نے اغواء کر کے ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتلِ کردیا اورنعش گڑھاکھودکر چھپا دی۔ پولیس تھانہ شاہ نکڈر نے شک گرنے پر آشناء شریف کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے تفتیش کی اور اس کی نشاندہی پر مقتولہ کی نعش برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ابتدائی طور پر انکشاف ہوا کہ شریف محبوبہ مغوعیہ کو گاؤں سے فیصل آباد لیکر گیا جہاں اپنے ساتھیوں ناصر اور حبیب کے ہمراہ دوشیزہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر کے نعش گڑھا کھود کر چھپا دی۔ جس کی نعش کو پولیس نے فیصل آباد کے علاقہ سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا اور دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…