پرویز الٰہی کی کیا خواہش ہے، شیخ رشید کا حیران کن انکشاف

20  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات امن کے دائرے سے باہر نکلے تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئیں گے، خدشات ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کے بعد پیدا شدہ ملکی صورتحال پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

جنہوں نے ماسٹر پلان بنانے کی عالمی غلطی کی اس سے معیشت تباہ ہورہی ہے، اس ملک میں سیاسی قیامت آنے والی ہے، قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانا ہے، ہمیں الیکشن کی تاریخ دیں، ملک کو الیکشن کی طرف لیکر جانا ہے، حالات امن کے دائرے سے باہر نکلے تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئیں گے، خدشات ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان واضح طور پر پورے ملک میں الیکشن چاہتا ہے، اپنی تقریر میں بھی کہوں گا کہ پنجاب میں بھی استعفے دیں، پنجاب اسمبلی میں استعفوں کا فیصلہ عمران خان کو کرنا پڑیگا، عوام اور عمران خان دونوں چاہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی گھر جائے، ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی خواہش ہو سکتی ہے کہ پنجاب میں الیکشن نہ ہوں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب میں اپنے ممبران سے بھی استعفے مانگ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں 31 مئی تک فیصلہ ہوتے اور 45 دن کے اندر ملکی سیاست کو بدلتے دیکھ رہا ہوں، جو ڈھونک رچانے جارہا ہے اس سے کچھ اور نکل سکتا ہے انکی سیاست نہیں، مسلم لیگ ن دو ٹکڑوں میں تقسیم ہورہی ہے، گزشتہ روز بھتیجی نے چچا سے کہا ہے کہ الیکشن کراؤ، (ن)لیگ کو آصف زرداری نے چوک میں رسیوں سے باندھ کر مارا ہے، بلاول بھٹو کہہ رہا ہے کہ عمران خان روس بالکل صحیح گیا تھا۔شیخ رشید نے کہاکہ کبھی حکومت نے مانا ہے کہ ہم جارہے ہیں، مارچ میں ہمارے حالات خراب تھے کوئی مان رہا تھا؟ سابق وفاقی وزیر نے اس موقع پر ایم کیو ایم کا نام لیے بغیر کہا کہ عمران خان کہیں تو کل میں بہادرآباد چلا جاؤں گا، وہ مجھے ایک ووٹ بغیر پیسوں کے دے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…