ہر روز فوجی قیادت کو دعوت دینے والے نے پالش اور برش اٹھالیا ہے، رانا ثناء اللہ کا شیخ رشید کو جواب

13  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر روز فوجی قیادت کو دعوت دینے والے نے آج پالش اور برش اٹھالیا ہے،ایک دن گالی، اگلے دن قوالی باس اور چپڑاسی کی سیاسی زندگی کی کل کہانی ہے،

اب الیکشن ہی ہوں گے، باس اور چپڑاسی اسی لئے پریشان ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی پر جھاڑو پھیرنے والے اب جمہوری نظام پر جھاڑو پھیرنا چاہتے ہیں،چار سال میں کمر توڑ مہنگائی کرنے والے اب سب سے اونچی آواز میں مہنگائی کے بین ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چار سال معیشت تباہ کر کے ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچانے والے یہ منحوس اعلان بھی آج خود ہی کر رہے ہیں،یہ وہ منحوس کردار ہیں جو ڈالر کی قیمت بڑھنے پر اس لئے خوش ہوتے ہیں کہ انہیں سیاسی فائدے کی خیرات مل جائے،ان کو یہ ندامت اور شرمندگی نہیں ہوتی کہ چار سال کی ان کی لوٹ مار اور نااہلی نے عوام اور ملک کو فقیر بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چار سال کالے کرتوت دکھانے والے اب کالی نیت سے بیان بازی کر رہے ہیں،جھاڑو، گالی، آگ لگا دو، خون خرابہ یہ ان کا ذہنی معیار ہے، اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ٹولے نے ملک کو معاشی دیوالیہ پن کی نہج پر پہنچا دیا،ٹی وی سے سیاسی زندگی پانے والے آؤٹ ہونے کے بعد نہ صرف وکٹیں لے کر بھاگ گئے بلکہ اب پورا سٹیڈیم گرانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…