عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی پیشکش

12  مئی‬‮  2022

لاہور، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت کو ایک اور لڑکی نے شادی کی پیشکش کردی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔علیزے نامی لڑکی نے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے مشہور ہونے کا کوئی شوق نہیں، مجھے ان سے

اس لیے محبت ہے کہ وہ دین و دنیا دونوں کی تعلیم رکھتے ہیں، وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دانیہ نے ان کی عزت کی دھجیاں اڑادیں، انہوں نے جو بھی الزام لگائے وہ ایسے نہیں ہیں، میں ان کے پروگرام دیکھتی رہی ہوں اور انہیں جانتی ہوں، آج تک ان کے منہ سے کبھی کوئی ایسی بات نہیں سنی۔انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نے کئی بے سہارا، یتیم بچوں کو سہارا دیا ہے، عامر لیاقت کو پھنسایا جارہا ہے، ان پر جھوٹے الزام لگائے گئے ہیں۔علیزے کا کہنا تھا کہ دانیہ نے 11 کروڑ کا مطالبہ کیا، میں عامر لیاقت کو کئی کروڑ روپے دے سکتی ہوں، انہیں سونے کا محل بناکر دے سکتی ہوں۔دوسری جانب عامر لیاقت کیتیسری اہلیہ دانیہ شاہ مختلف میڈیا نمائندوں کو انٹرویوز دیتی نظر آرہی ہیں جن میں وہ کئی انکشافات بھی کررہی ہیں۔دانیہ شاہ کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی منگنی سے متعلق اہم انکشاف کررہی ہیں۔انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ نے کہا کہ ‘عامر لیاقت حسین نے جس لڑکے کے ساتھ میری تصاویر وائرل کی ہیں، اْس کے ساتھ میری منگنی ہوئی تھی۔اْنہوں نے کہا کہ ‘8 یا 9 سال کی عْمر میں میری منگنی ہوئی تھی اور اْس وقت مجھے کوئی شعور نہیں تھا کیونکہ میں بہت چھوٹی تھی۔دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ‘8 یا 9 سال کا بچہ نادان ہوتا ہے، اْسے دْنیا کا کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…