شہباز گل کی اہلیہ کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں

12  مئی‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی اہلیہ اعزا اسد رسول کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں۔جیو نیوز کے مطابق شہباز گل کی اہلیہ سرکاری خرچ پر 2011 میں پی ایچ ڈی کرنے امریکا گئیں لیکن 11سال بعد بھی واپس نا آئیں

جس کے بعد کامسیٹس یونیورسٹی نے شہباز گل کی اہلیہ کو شو کاز نوٹس بھیج دیا۔دستاویز کے مطابق اعزا اسد رسول نے مارچ 2011 میں پی ایچ ڈی کے لیے سرکاری فنڈز سے اسکالرشپ لی، کامسیٹس یونیورسٹی نے سرکاری فنڈ سے 99 ہزار ڈالرز اور 85 ہزار روپے کی رقم فراہم کی، مسز شہبازگل نے کامسیٹس یونیورسٹی سے معاہدے کے تحت 2016 میں پی ایچ ڈی مکمل کرنا تھی اور معاہدے کے تحت ڈگری کے بعد اعزا اسد رسول نے واپس آ کر یونیورسٹی میں پڑھانا تھا۔دستاویز کے مطابق معاہدے کی رو سے اب شہباز گل کی اہلیہ کو سرکاری فنڈز سے جاری رقم واپس کرنا ہے لیکن مسز شہبازگل نے یونیوسٹی میں اپنے کام کی رپورٹس نہیں دیں اور خطوط کے جواب دینا بند کردیے، وہ کامسیٹس یونیورسٹی کے نوٹسز کا جواب دینے سے بھی گریز کرتی رہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کی اہلیہ کو اس سرکاری رقم پر 25 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہے اور مجموعی طور پر اعزا اسد رسول کو تقریبا ًایک کروڑ 86 لاکھ روپے یونیورسٹی کو ادا کرنا ہیں۔دستاویز میں یونیورسٹی نے شہباز گل کی اہلیہ سے 99 ہزار ڈالرز کے سرکاری اخراجات کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل اہلیہ کیخلاف کارروائی رکوانے کے لیے یونیورسٹی پر اثرانداز ہوتے رہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…