رسد اور طلب میں فرق بڑھنے کی صورت میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

8  مئی‬‮  2022

لاہور(این این آئی) سرکاری گندم کوٹہ بند ہونے، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم اور کم دستیابی کی وجہ سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فلور ملز نے قیمتوں میں ممکنہ کمی کے سبب گندم کی خریداری اور آٹے کی پسائی کم کردی ہے اور رسد اور طلب میں فرق بڑھنے کی صورت میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

تاہم حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گندم کی وافر مقدار موجود ہے بہت جلد نئی پالیسی کا اعلان ہوگا، اور آٹا بحران نہیں آئے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کوٹہ بند ہونے، اوپن مارکیٹ میں مہنگی گندم اور کم دستیابی کی وجہ سے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے، پنجاب میں آٹا قیمتوں میں 1300 روپے تک اضافہ کے باوجود دستیابی مستحکم نہیں ہو پارہی، حکومت کی جانب سے گندم آٹا قیمتوں میں ممکنہ کمی کے پیش نظر فلارملز نے گندم خریداری کم کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فلور ملز کو قبل از وقت سرکاری گندم کی فراہمی شروع کرنے پر حتمی مشاورت شروع کردی ہے، فلار ملز کو جون کی بجائے رواں ماہ ہی سرکاری گندم کی فراہمی شروع کیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اوپن مارکیٹ کی آٹا قیمتوں میں 200 سے لے کر300 روپے فی تھیلا کم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت حکومت نے 20 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1 ہزار روپے سے لے کر1100 روپے کے درمیان مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ہے،ذرائع کے مطابق حکومت عوام کو سستا آٹا کی فراہمی کیلئے فی 20 کلو تھیلا 600 روپے سے زائد سبسڈی برداشت کرے گی، حکومت نے ملک میں گندم ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے گندم امپورٹ پر بھی مشاورت شروع کردی ہے، دوسری جانب محکمہ خوراک پنجاب نے اب تک 41 لاکھ ٹن گندم خرید کرلی ہے جب کہ 50 لاکھ ٹن ہدف کی تکمیل کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…