شوال کا چاند نظر آگیا

2  مئی‬‮  2022

لاہور (آن لائن) شوال کا چاند نظر آگیا،ملک بھر میں بروز منگل عید الفطر1443ہجری روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائیگی۔ ملک بھر میں نماز عید الفطر کے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد عید کے روایتی معمولات کا آغاز ہوگا۔ صوبائی دارالحکومت میں بھی نماز عیدالفطر کے بڑے اجتماعات مساجد،

پارکس اور کھلے مقامات پرمنعقد ہوں گے جن میں فرزندان اسلام عیدالفطرکی نمازادا کریں گے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق عیدالفطرکا خطبہ جامع مسجد منصورہ میں صبح چھ بجے دیں گے اور نماز ساڑھے چھ بجے ادا کی جائے گی۔مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں خطاب کریں گے جبکہ مولاناقاری ارشد عبید7:30 بجے پڑھائیں گے جبکہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جامع مسجد چوک دالگراں برانڈ تھ روڈ میں 7.30بجے۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی 7 بجے ریس کورس پارک میں۔مولانا عبدالخبیر آزاد8.30بجے عالمگیری بادشاہی مسجد۔ مولانا میاں محمد اجمل قادری:30 8بجے مرکز خدام الدین شیرانوالہ دروازہ۔مفتی رمضان سیالوی 7.30بجے جامع مسجد دربار حضرت داتاگنج بخشؒ۔ ڈاکٹر عارف رشید صدر انجمن خدام القرآن 6:15 بجے مسجد دارالسلام باغ جناح میں، ڈاکٹر سعید عاطف جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ میں ساڑھے سات بجے۔ علامہ حافظ انجینئرابتسام الٰہی ظہیر6:30 بجے مینارپاکستان۔ جمعیت علماء پاکستان کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر8:00 بجے جامعہ محمدیہ رضویہ فردوس مارکیٹ گلبرگ تھری۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان 7:15 بجے 77 کلب ایبٹ روڈ گراؤ نڈ میں اور علامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیر 5.45بجے یو ای ٹی سوسائٹی میں نماز عید پڑھائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…