ترک صدرکی سعودی ولی عہدسے ملاقات جمال خاشقجی کے خلاف سازش قرار

1  مئی‬‮  2022

واشنگٹن /ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے دو علاقائی طاقتوں کے درمیان تنازع ختم کر کے تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔میڈیارپورٹس کے

مطابق2018 میں مملکت کے استنبول قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دراڑ پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد ترک صدر طیب اردوان کا یہ پہلا دورہ ہے۔دورے کے دوران ترک صدر نے تعلقات کو ترقی دینے کے لیے مملکت کے ولی عہد سے ملاقات کی۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ترک صدر کی شہزادہ محمد بن سلمان کو گلے لگاتے ہوئے تصاویر شائع کیں، جس کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس حکام نے اندازہ لگایا ہے کہ جمال خاشقجی کے خلاف سازش کی منظوری دی گئی ہے، تاہم سعودی عرب تردید کرتا ہے۔ دونوں ممالک سعودی ترک تعلقات پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے تمام شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ترکی کے سرکاری میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی تصاویر میں صدر طیب اردوان کو ولی عہد کے والد شاہ سلمان کے ساتھ ایک ملاقات کرتے دیکھایا گیا۔ملاقات کے بعد طیب اردگان عمرے کی ادائیگی کے لیے مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ روانہ ہوئے، جہاں راستے میں ترکی اور سعودی عرب کے جھنڈے لگائے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…