مولانا طارق جمیل نے عمران خان کو 3دن تبلیغ میں لگانے کا مشورہ دیدیا

30  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو3 دن تبلیغ میں لگانے کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی چینل جی این این کے مطابق بنی گالہ میں شب دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

میری زندگی کے 50 سال دین کے تبلیغ میں صرف ہو گئے ہیں،پی ٹی آئی کے تمام کارکن بھی3 دن تبلیغ میں لگائیں بہت فائدہ ہو گا، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عمران خان کو بھی ساتھ لے کر جائیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں جو واقعہ ہوا یہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔ایک انٹرویو میں عمران خان نے مسجد نبوی ۖ میں آنے والے واقعہ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مدینے میں جو ہوا یہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔عمران خان نے کہا کہ لوگ تکلیف میں نکل رہے ہیں عوام کے اندر غصہ ہے، ان لوگوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر حکومت گرائی۔ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں۔انہوںنے کہاکہ کوئی عاشق رسول ۖ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،مدینہ میں جب یہ واقعہ ہوا تو ہمارے تمام کارکنان شب دعا منا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے دل میں جو رسول اللہ ۖ کا مقام ہے وہ کسی کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں،میرا عقیدہ ہے کہ دل میں نبی کریمۖ کا عشق نہ ہو تو ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ میں نے ہرفورم پراسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…