وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف عہدے کا حلف لینے کے بعد کس شخصیت کے گھر پہنچ گئے؟

30  اپریل‬‮  2022

لاہور( این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے ماڈل ٹائون میں جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،ـجہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے ارکان نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کا خیر مقدم کیاـجہانگیر ترین نے وزارت اعلیٰ کاحلف اٹھانے پر

محمد حمزہ شہباز شریف کو مبارکباد دی ،ـوزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اوران کی صحت کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیاـ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ میں جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اکٹھے چلیں گے اور پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔ انتقام نہیں، رواداری اور برداشت کی سیاست کریں گے۔ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری،نعمان لنگڑیال،سعید اکبر نوانی، عطااللہ تارڈ،ملک محمد احمد خان،اجمل چیمہ،سردار اویس لغاری، اسحاق خاکوانی ، قاسم لنگاہ اور دیگر سیاسی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیںـعلاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف نے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دیـ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہبازشریف نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کیـوزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے دعا کیـ وزیراعلیٰ محمد حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ حضرت داتا گنج بخش نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔آج ہمیں امن ، رواداری اور برداشت کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہےـ

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…