شامی صدر کی خاندانی دولت سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

30  اپریل‬‮  2022

دمشق(این این آئی)اقوام متحدہ کی رپورٹوں میں یہ باور کرایا جا چکا ہے کہ شام میں 90% لوگ غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان میں 60% لوگ غذائی امن کے فقدان سے دوچار ہیں۔ ان کے علاوہ 78.8 لاکھ افراد کے لیے ڈاکٹر یا عالمی سطح پر قابل قبول معیار کے مساوی طبی مراکز نہیں ہیں۔دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے

کہ شامی صدر بشار الاسد اور اس کے گھرانے کی دولت کی خالص مالیت ایک سے دو ارب ڈالر کے درمیان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کانگریس کی جانب سے مطالبے پر تیار کی گئی ایک رپورٹ میں وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ یہ رپورٹ اندازے پر مبنی ہے۔ اس لیے کہ وزارت کے نزدیک بشار کے خاندان کے پاس ایسے اثاثے بھی ہیں جن کو فرضی ناموں یا پھر جائیداد کے مبہم معاہدوں کے ذریعے ملکیت میں رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ دولت کے مالکان میں شامی صدر ، اس کی بیوی ، اس کا بھائی ، اس کی بہن ، اس کے کزن ، اس کے خالہ زاد بھائی اور اس کے ماموں زاد بھائی شامل ہیں۔ ان میں زیادہ تر افراد پر امریکی پابندیاں عائد ہیں۔بشار کے تین بیٹوں کی خالص دولت کے بارے میں معلومات نہیں پائی جاتی ہیں۔ ان میں سب سے چھوٹے بیٹے کی عمر 17 برس ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے رواں سال جونری میں شام کے حوالے سے سلامتی کونسل کے سامنے تشویش ناک اعداد و شمار پیش کیے تھے۔

ان کے مطابق 2.2 کروڑ کی آبادی میں سے تقریبا 90 لاکھ شامی ایسے علاقوں میں رہ رہے ہیں جن پر حکومت کا کنٹرول نہیں ہے۔ ان میں 56 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔گوٹیرس نے بتایا تھا کہ دستیاب اعداد و شمار اور رپورٹوں کے مطابق جنگ کے دوران میں شام کی معیشت کو پہنچنے والا خسارہ 442 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔

اس خسارے میں بڑا حصہ مجموعی مقامی پیداوار کا ہے۔ اس وقت 90% شامی خاندان ملک میں موجود پردیسیوں کی مالی رقوم پر انحصار کر رہے ہیں۔ملک کو کئی برسوں سے متعدد بحرانوں کا سامنا ہے۔ ان میں ایندھن ، توانائی اور روٹی کے بحران کے علاوہ مقامی کرنسی لیرہ کی قدر میں بے پناہ کمی واقع ہونا شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…