سعودی حکومت کا عمرہ سیزن 30مئی کو ختم کرنے کا اعلان

28  اپریل‬‮  2022

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہاہے کہ بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے زائرین کیلئے عمرہ سیزن 30 مئی 2022 کو ختم ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت

حج وعمرہ نے بتایاکہ عمرہ ویزہ درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16 مئی ہے اس کے بعد عمرہ ویزے کیلئے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔وزارت کا کہنا تھا کہ یکم ذوالقعدہ سے حج سیزن کا آغاز ہو جائیگا۔امسال عازمین حج کی مجموعی تعداد10 لاکھ مقررکی گئی ہے۔ 85 فیصدبیرون ملک ، باقی15فیصداندرون ملک کے عازمین ہوں گے۔امسال حج کوٹہ کے حساب سے سب سے زیادہ عازمین انڈونیشیا کے ہوں گے۔ انڈونیشیا سے آنے والے عازمین حج کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار ہوگی۔ دوسرا نمبر پاکستان کاہے جہاں سے81 ہزار 132 عازمین فریضہ حج اداکریں گے۔دو سال سے کورونا کی وجہ سے بیرون ملک سے عازمین کی آمد پر پابندی عائد تھی۔ کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔کورونا ویکسی نیشن کا بڑا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور اب سعودی عرب سمیت دنیابھرمیں کورونا پابندیاں ختم کردی گئیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…