فرانسیسی صدر پر ٹماٹروں کی بارش سکیورٹی سٹاف نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا

28  اپریل‬‮  2022

پیرس (این این آئی)فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کو دوسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے پہلے دورے کے دوران عوام کی طرف سے ٹماٹروں کی بارش کا سامنا کرنا پڑ گیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس کے قریب عمانویل پر ایک بازار کے

دورے کے دوران ٹماٹروں سے حملہ کیا گیا، تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ اتوار کو صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد یہ ان کا پہلا عوامی دورہ تھا۔جب صدر پیرس کے شمال مغربی مضافاتی علاقے میں واقع مارکیٹ کے وسط میں راہگیروں کے ساتھ گپ شپ کر رہے تھے تو ان پر چیری ٹماٹر پھینکے گئے۔صدر کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی حفاظت کے لیے چھتری کھولی اور انہیں بازار میں محفوظ جگہ پر لے گئے۔ماکروں کے قریبی لوگوں نے اس بات کی تردید کی کہ ٹماٹر صدر کو مارے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہجوم میں کشیدگی کی وجہ سے حفاظتی پیرا شوٹ کھولا گیا تھا۔ ماکروں کی دوسری صدارتی مدت کامیابی کے بعد سے یہ ان کا پہلا فیلڈ ٹرپ تھا۔ عام طور پر ایسا دورہ پرسکون ماحول میں ہوتا ہے۔ اس کشیدگی کا تعلق ان کے قریب آنے والے ہجوم سے بتایا جاتا ہے۔اتوار کے روز ماکروں نے 58.55 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسری بار صدارتی منصب پر کامیابی حاصل کی جب کہ ان کی حریف مارین لی پین نے 41.45 فیصد ووٹ لیے تھے۔ آئینی کونسل کی طرف سے منظور شدہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق انتخابات مناسب انداز میں آئین کی روشنی میں منعقد ہوئے۔ پول میں 28.01% نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…