امریکہ پاکستان میں خطرناک کھیل کھیلنے لگا ، حافظ حسین احمدکے اہم انکشافات

27  اپریل‬‮  2022

کراچی/اسلام/ کوئٹہ/لاہور ( این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے طے شدہ فیصلوں سے بیک آؤٹ کرگئی، عالمی اسٹیبلشمنٹ کی گٹھ جوڑ کے بعد زرداری نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اپنا انفرادی فیصلہ پی ڈی ایم سے منوایا، فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے والی پی ڈی ایم

اب امپورٹڈ حکومت کو مزید چلانے کی بات کررہی ہے، امریکہ اپنا تمام حساب برابر کرکے چھوڑے گا بھیک کی صورت میں امداددیکر اڈے لے گا اور افغانستان پر حملے کرے گا۔ بدھ کے روز کراچی میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنمااور دیگر سیاسی پارٹیوں کے اہم رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنے تمام طے شدہ اور اصولی طورپرکئے گئے فیصلوں سے نہ صرف بیک آوٹ کرگئی بلکہ استعفیٰ نہ دینے پر پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس دیکر پی ڈی ایم سے نکال باہر کیاگیا لیکن زرداری نے انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ کے ساتھ گٹھ جوڑ کے بعد تحریک عدم اعتماد لانے کا اپنا انفرادی پارٹی حیثیت میں فیصلہ کر کے اسے شریف فیملی سے منوانے کے بعد مسلم لیگ ن کے ذریعے پی ڈی ایم سے اس پر انگوٹھا لگوا کر زرداری نے سب پر اپنے بھاری ہونے کا ثبوت دیدیا جس اسمبلی کو پی ڈی ایم ناجائز قرار دے چکی تھی سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا دو ٹوک اور متفقہ فیصلہ کر چکی تھی ۔

تحریک عدم اعتماد لانے کے بارے بھی واضح طور نہ لانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا لیکن عوام جاننا چاہتی ہے کہ پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم میں نہ ہوتے ہوئے کیوں کر اور کس کے کہنے پر بلاول اینڈ زرداری امپورٹڈ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا گیااور اس بھان متی کے کنبے کو جوڑنے والی کامیابی کس طاقت کے کہنے پر عمل میں آئی اورایک لمحہ ضائع کئے بغیر فوری انتخابات کا انعقاد جسے جہاد قرار دیکراس سے پیچھے ہٹنے کو گناہ کبیرہ قرار دیا گیاتھا۔

اب اسی ناجائز قومی اسمبلی میں نہ صرف مدت پوری کرنے بلکہ مزید 6 ماہ تک اس ”امپورٹڈ” گورنمنٹ کو چلانے کا پلان ہے کیونکہ اب امریکہ اپنا تمام حساب برابر کرکے چھوڑے گا بھیک کی صورت امداد بھی دے گا پاکستان سے اڈے بھی لے گا اور یہاں سے افغانستان پر حملے بھی کرے گا اس کے بدلے میں پاکستان اور افغانستان دوبارہ سے دشمنی پر اترسکتے ہیں اور اس سے خدانخواستہ دونوں طرف مسلمانوں کا ہی خون بہائیں گے بس اس منصوبے کے بعد ایک بار پھر امریکہ پتلی گلی سے نکل جائے گا اور یہ دونوں مسلمان برادر ہمسایہ ملک ساری زندگی لڑتے مرتے رہیں گے نہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے گا اور نہ افغانستان یہ گیم بہت ہی خطرناک ہے اللہ ہم سب کو اس سے محفوظ فرمائےـآمین

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…