القادر یونیورسٹی کے پہلے ٹرسٹیز میں زلفی بخاری اور بابر اعوان شامل پھر عمران خان نے انہیں ہٹا کر فرح خان اور کس شخصیت کو بنایا ؟ بڑا دعویٰ

27  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ندیم ملک نے نجی ٹی وی چینل سماءنیوز پر پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر یونیورسٹی کی زمین پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے حاصل کی گئی ، زمین کی ملکیت فرح خان کے نام پر ہے ،فرح خان پر کہانیوں کی ایک لمبی داستان ہے ۔پروگرام میں صحافی قاسم عباسی نے خبرکی تفصیل دیتے

ہوئے کہا کہ القادر یونیورسٹی کے چیئرمین عمران خان تھے ،ٹرسٹیز میں زلفی بخاری ، اظہر الدین بابراعوان ، بشریٰ بی بی شامل تھے جبکہ عمران خان چیئرمین ہونے کے علاوہ ٹرسٹی بھی تھے ، زمین کی مالیت دو ارب 44 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ، ملک ریاض نے جہلم میں 460 کنال زمین دی تھی ، اس کی تعمیر سمیت دیگر ذمہ داریوں کا تعین معاہدے میں ہی کر لیا گیا تھا ، یعنی یہ سب کام بھی ڈونر مطلب ملک ریاض ہی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ڈونیشن بھی لے رہے تھے ، یورنیورسٹی میں 37 طلباءتھے ، انہیں ایک ارب 8 کروڑ روپے ڈونیشن حاصل ہوئی ، ملک ریاض نے جگہ بھی دی اور عمارت بھی تعمیر کر کے دی۔دسمبر 2019 میں بابراعوان نے سب رجسٹرار آفس اسلام آباد میں ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹر کروائی، اس کے چار سے پانچ مہینے کے بعد عمران خان نے چیئرمین ہونے کے ناطے زلفی بخاری اور بابراعوان کو ٹرسٹیز سے ہٹا دیا اور آٹھ سے نو ماہ کے بعد ڈاکٹر عارف بٹ جوکہ لمز یونیورسٹی پروفیسر ہیں انہیں اور فرح خان کو ٹرسٹی بنا دیا ۔عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے ٹرسٹیز میں تبدیلی کی ۔ سینئر صحافی ندیم ملک نے اس سارے معاملے کو مفادات میں تصادم قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈونیشن کی اکنالجمنٹ کے دستاویزات پر بشریٰ بی بی کے دستخط ہیں جو کہ ملک ریاض اور ان کے درمیان ہوئی ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…