نئی حکومت اور نئی اپوزیشن کے درمیان زبردست انتخابی معرکے کا امکان، الیکشن کمیشن نے این اے 240 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

26  اپریل‬‮  2022

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا، اس نشست پر انتخابی معرکہ 16 جون 2022 کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیکفیشن

کے مطابق این اے 240 کورنگی 2 پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 7 مئی سے 10 مئی تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں، 11 مئی کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی، 14 مئی کو امیدواوں کی اسکرونٹی کا آخری روز ہوگا، 17 مئی کو نااہل امیداروں کی اپیلیں سنی جائیں گی اور ان اپیلوں پر 21 مئی کو الیکشن ٹربیونل فیصلہ کرے گا، الیکشن کمیشن 23 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا، 24 مئی کو امیداروں کی دستبرداری کا آخری روزہوگا، 25 مئی کو امیداروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائینگے، 16 جون 2022 کو حلقہ این اے 240 پر ضمنی انتخاب ہوگا۔ واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں اس نشست پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اقبال محمد علی خان 61 ہزار 165 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ٹی ایل پی کے محمد آصف 30 ہزار 535 ووٹ، پی ٹی آئی کے فرخ منظور 29 ہزار 941 ووٹ، ایم ایم اے کے عبدالجمیل خان 19 ہزار 323 ووٹ، ایم کیو ایم حقیقی کے آفاق شفقت 14 ہزار 376 ووٹ، پیپلز پارٹی کے محمد فیروز 7586 ووٹ اور پی ایس پی کے سید آصف حسنین نے 6661 ووٹ حاصل کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…