اسحاق ڈار نے حلف اٹھا کر کہہ دیا ہے الیکشن جلد کروائیں گے قمر زمان کائرہ لندن میں ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے لے آئے

24  اپریل‬‮  2022

لندن (آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے حلف اٹھا کر کہہ دیا ہے کہ ہم الیکشن جلد کروائیں گے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان ساڑھے تین سال میں مکمل ناکام ہو چکے، ان کا بیانیہ اب لوگ

سمجھنا شروع ہو گئے ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان توڑ پھوڑ اور لڑائی جھگڑے کی سیاست نہ کریں، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ انہیں ذوالفقار علی بھٹو جیسی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے ۔ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ملک میں جلد عام انتخابات کا انعقاد ہو ، اسحاق ڈار نے حلف اٹھا کر کہہ دیا ہے کہ ہم الیکشن جلد کروائیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر وفاق کو مضبوط کرے گی۔ مشیر امور کشمیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو درپیش مسائل زیادہ ضروری ہیں جن پر توجہ مرکوز ہے۔ آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور سیاسی اتحاد کے حوالے سے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات نہیں، اس بار جمہوری قدروں کی بات ہے، سیاست کرنا سب کا حق ہے مگر لوگوں میں صبر و برداشت پیدا کرنا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…