بچوں کا نئے کپڑوں کا مطالبہ، بے روزگاری اور مہنگائی سے ستائے والد نے خود کشی کر لی

23  اپریل‬‮  2022

ننکانہ صاحب(این این آئی)عید پر بچوں کی نئے کپڑوں کی خواہش پوری نہ ہونے پر والد نے خود کشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبہ پنجاب کے علاقہ مانانوالہ میں پیش آیا جہاں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر5بچوں کے باپ نے خودکشی کر لی جس کے بچوں نے عید پر اپنے والد سے نئے کپڑوں کی فرمائش کی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ محمد ارشاد نامی شخص مانانوالہ میں محلہ حسین ٹان میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا، جس کے گھر کے اخراجات بھی عزیز و اقارب ہی پورا کرتے تھے تاہم عید پر بچوں نے والد سے نئے کپڑوں کی ڈیمانڈ کی جسے وہ پورا نہ کرسکا اور گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا۔دوسری طرف سینیٹ کی کمیٹی برائے منصوبہ بندی وترقی کے اجلاس کے دوران ملک میں سرکاری اعداد و شمار سے ڈھائی گنا زیادہ بے روزگاری کا انکشاف ہوا ہیسینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمینٹ اکنامکس کی جانب سے ملک میں بے روزگاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد ساڑھے6فیصد ہے لیکن ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد16فیصد ہے، ملک میں 24 فیصد پڑھے لکھے افراد بے روزگار ہیں، ملک میں 40فیصد پڑھی لکھی خواتین بے روزگار ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بعض لوگ نوکری نہ ملنے کے باعث ایم فل وغیرہ میں داخلہ لیتے ہیں، ان افراد کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہوتا اس لئے وہ مزید پڑھتے رہتے ہیں، ہائی کورٹ میں ایک چپڑاسی کی نوکری آئی جس کے لئے ڈیڑھ لاکھ افراد نے درخواستیں جمع کرائیں، ان میں ایم فل کرنے والے افراد بھی تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…