امریکہ کا پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر ردعمل آگیا

23  اپریل‬‮  2022

​واشنگٹن، اسلام آباد(این این آئی)امریکا کی جانب سے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے کہاکہ امریکا مسلسل کہہ رہا ہے کہ عمران خان کے الزامات میں قطعی کوئی

صداقت نہیں ہے۔جیلینا پورٹر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں لیکن اس میں غیرملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔دوسری جانب سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہا ہے کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک لفظ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک لفظ ہے، سازش پلاننگ کا نام ہے اور مداخلت عمل درآمد کا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…