سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے حج کوٹے کا اعلان کردیا

23  اپریل‬‮  2022

​ریاض(این این آئی)سعودی حکومت نے 2022 کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے حج کوٹے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کی عالمی وبا کے خاتمے کے بعد سعودی حکومت نے سب سے زیادہ کوٹہ انڈونیشیا اور پاکستان کے لیے جاری کیا ،

جس کے تحت رواں سال دونوں ممالک سے علیحدہ علیحدہ 81 ہزار 132 عازمین فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے جائیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے رواں سال 10 لاکھ عازمینِ حج کی میزبانی کررہا ہے، جس میں ملکی اور غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔سعودی حکومت نے 2 سالہ کرونا پابندیوں کے بعد سال 2022 میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت نے تمام مسلمان ممالک کے حج درخواستوں کا کوٹہ جا ری کیا ہے جس میں بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57 ہزار 585، نائجیریا کا 43 ہزار 8، افغانستان کا 13ہزار 582 اور ترکی کا 37 ہزار 770 ہے۔اسی طرح برطانیہ 12 ہزار 348، امریکا 9 ہزار 504 اور فرانس کو 9 ہزار 268 افراد کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب ہر ملک کو مسلمانوں کی آبادی کی بنیاد پر حج کوٹہ مختص کرتا ہے جبکہ رواں سال سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے کہ حج کمیٹی آف پاکستان اس کوٹے کو مختلف صوبوں میں تقسیم کرتی ہے جس کا کچھ حصہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے بھی محفوظ رکھا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…