دہراقتل کیس ،پی ٹی آئی کا رکن اسمبلی ایم پی ایز ہاسٹل سے فرار

23  اپریل‬‮  2022

پشاور (این این آئی)دہرے قتل کے ملزم، رکن خیبر پختون خوا اسمبلی فیصل زمان کے سب جیل ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔فیصل زمان کے ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہونے کی ویڈیو میڈیا نے حاصل کر لی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل زمان ہاسٹل سے نکل کر کالے رنگ کی گاڑی میں سوار ہوئے۔ویڈیو کے مطابق ہاسٹل سے

روانگی کے وقت کسی سیکیورٹی اہلکار نے گاڑی کو نہیں روکا۔ایم پی اے فیصل زمان کے فرار کے معاملے میں غفلت برتنے پر 5 جیل پولیس کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا،پولیس کے مطابق فیصل زمان کی سیکیورٹی پر مامور 5 جیل اہلکار جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے،پانچوں جیل پولیس کے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی درج کرائی گئی ہے،ان پانچوں اہلکاروں کے خلاف سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا ،ایف آئی آر کے مطابق رکنِ صوبائی اسمبلی فیصل زمان کی نگرانی پر ہاسٹل میں 5 اہلکار تعینات تھے،جن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔فیصل زمان حلقہ پی کے 42 ہری پور سے آزاد رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔مفرور ایم پی اے کے 30 مارچ کو پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے فیصل زمان کے 30 مارچ کو پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی سیشن ختم ہونے کے 42 دن گزرنے کے باوجود فیصل زمان کو جیل نہیں بھیجا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق فیصل زمان جیل کے بجائے 23 دنوں سے ایم پی اے ہاسٹل میں مقیم تھے، فرار والے دن فیصل زمان سہ پہر 4 بجے کے بعد سے ایم پی اے ہاسٹل میں موجود نہیں تھے۔فیصل زمان پر پی ٹی آئی کے رہنما طاہر اقبال اور گل نواز کے قتل کا الزام ہے،فیصل زمان کی درخواستِ ضمانت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اور ہائی کورٹ نے مسترد کی تھی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت ایبٹ آباد نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور فیصل زمان کی نقل و حرکت پر پابندی لگا ئی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…