گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

17  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد/لاہور (این این آئی)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے تصدیق کی کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے

کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے، وزیر اعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئیگورنر کو عہدے سے ہٹایا ہے۔گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے انہیں عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس طرح سے نہیں ہٹایا جاسکتا، ابھی صرف سمری بھیجی گئی ہے جس کے بعد صدر مملکت کے پاس سمری پر دستخط کرنے کے لیے 15دن کا وقت ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے یہ اقدام اس لیے کیا گیاکہ عمر سرفراز چیمہ نے گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف برداری کی تقریب مؤخر کروادی تھی۔عمر چیمہ کے مطابق انہوں نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ ابھی نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب نہ منعقد کی جائے۔خیال رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری سرور کے بعد رواں ماہ ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…