پاکستان تحریک انصاف کے 50فیصد مستعفی اراکین واپس آجائیں گے،تہلکہ خیز دعویٰ

16  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد(آئی این پی ، این این آئی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 50فیصد مستعفی اراکین واپس آجائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں پر افسوس ہے

انہیں پارلیمنٹ میں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ استعفے منظور نہیں ہونگے کیونکہ درخواستیں ہاتھ سے نہیں لکھی گئی ہیں، ہم پی ٹی آئی اراکین کو واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے تین سال ہم نے انتہائی کٹھن گزارے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو غیر آئینی رولنگ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کے تحت سزا ہونی چاہئے، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پارلیمنٹ میں موجود ہے، ان کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں کہ وہ ان جعلی استعفوں کو منظور کریں جو ممبران نے دیئے بھی نہیں۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو استعفے سامنے آئے ان کا ٹیکسٹ بھی ایک ہے، کچھ کی فوٹو کاپی ہے اور ایک ہی فارمیٹ کے تحت تیار کئے گئے ہیں، یہ تمام استعفے غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکان اسمبلی کہہ چکے ہیں کہ ہم نے استعفیٰ نہیں دیا جن کی تفصیلات بھی بہت جلد سامنے آ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ استعفے ملک کی سلامتی اور فارن پالیسی کو دائو پر لگاتے ہوئے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں، عمران خان اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن کے استعفے آئے ہیں انہیں معلوم ہے کہ یہ آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں اور عوام کو چار سال تک انہوں نے لوٹا ہے، اب لگتا ہے کہ اگلا استعفیٰ صدر مملکت کا آنے والا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…