قومی اسمبلی میں وقفہ کے دوران سعد رفیق اور فواد چوہدری کی طویل ملاقات

9  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) وفاقی وزیر فواد چوہدری سے لیگی رہنما سعد رفیق کی ایوان میں طویل ملاقات ،سپیکر چیمبر کی طرف اشارہ کر کے سمجھانے کی کوشش کرتے رہے ہفتے کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہوا تو نکتہ عتراض پر اپوزیشن لیڈر

شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے من و عن عمل درآمد کا مطالبہ کیا اسکے بعد نکتہ عتراض پرتقریر شروع کی جو طویل ہونے پر اپوزیشن لیڈر نے نشت پر کھڑے ہو کر اعتراض اٹھایا تو سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیاوقفے کے دوران خواجہ سعد رفیق حکومتی بینچوں پر چلے گئے اور وفاقی وزیر فواد چوہدری سے تقریباً آدھا گھنٹہ ملاقات میں انہیں سپیکر چیمبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سمجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنما اختر مینگل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی سرپرائز کی گنجائش نہیں ہے اور ووٹنگ میں پتا چل جائے گا کہ کس کے پاس کتنے نمبر ہیں۔قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی وہ کرتے آئے ہیں مزید خلاف ورزی کریں گے تو آرٹیکل چھ کے زمرے میں آجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی جو سرپرائز دئیے ہیں اس کے منفی اثرات ہوئے،کوئی بھی سرپرائز ان کے سیاسی کفن میں آخری کیل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…