نئے پاکستان کے سارے لبادے کھولوں گا، عبدالعلیم خان کی للکار

4  اپریل‬‮  2022

لاہور( این این آئی )سینئر سیاستدان و رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگرغداری کا الزام لگانے والے عمران خان سچے ہیں تو باہر نکلیںاور سامنے آکر بات کریں، اگر میں جھوٹاثابت ہو جائوں تو خود کو گولی مارلوں گاورنہ خان صاحب آپ ہمت کریں،نئے پاکستان کے سارے لبادے کھولوں گا،آپ پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے ،

پہلے آپ پرویز الٰہی کو گالیاں دیتے تھے اب وہ نیا پاکستان بنائیں گے،ہمیں تو غدار کہہ رہے ہیں سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کوغدار کہیں،عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کیلئے مجھے نیب کے نوٹسز اور جیل میں ڈلوایا گیا ، عثمان بزدارکی کرپشن کی کہانیوں بارے عمران خان کو آگاہ کیا جاتا رہا اور میرے پاس اس کے موبائل پر ثبوت موجود ہیں، اگر ہم عمران خان کے ساتھ ہیں ٹھیک ہے اور اگرساتھ نہیں ہیں تو غدار ہیں ۔ اپنے ترجمان خالد محمود اورشعیب صدیقی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ جتنا ساتھ میں نے عمران خان کا دیا ہے اس سے آدھا نے بھی دیا ہے تو اس کا نام بتادیں۔ایم پی اے بننے کے اگلے 15 دن میں چار بار نیب کے دفتر بلایا گیا، 26 جولائی سے پہلے تو میں نے کبھی نیب کا دفتر بھی نہیں دیکھا تھا، فروری میں نیب نے مجھے دوبارہ بلایا اور وہاں ہی بٹھا لیا گیا، اگرعثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانا تھا تومجھے بلا کر کہہ دیتے ،مجھے نیب کے نوٹسز بھجوانے اور جیل میں کیوں ڈلوایاگیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ بہت ساری باتیں ایسی تھیں جو چاہتا تھا قوم کے سامنے رکھوں، 2011 میں عمران خان اور میاں محمود الرشید نے کہا جلسہ آپ نے آرگنائز کرنا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کے الیکشن کے لیے بھی ہم نے فنڈ ریزنگ کی۔2018 تک تمام جلسے جلوسوں کے لیے ہم نے عمران خان کا ساتھ دیا، میں نے کسی پر احسان نہیں کیا،

کوشش کی کہ نئے پاکستان میں اپنا حصہ ڈالوں، اپنے وسائل سے پارٹی کے بوجھ کو اٹھایا۔میں نے اپنے ملک کی ترقی کے لئے کیا ،کاروباری شخص ہوکر لاہور میں حکومت کے خلاف کھڑا ہونا آسان نہیں تھا مگر 126 دن دھرنے میں کھانا، پانی، ڈیزل پہنچانے کی ذمہ داریاں خود اداکیں،اپنے وسائل سے پارٹی کے بوجھ کو اٹھایا، جہانگیرترین نے بہت مدد کی مگر آپ نے جہانگیرترین کی بیٹیوں کے خلاف مقدمات بنادئیے،جب میں سنتا ہوں علیم خان

نے پی ٹی آئی سے غداری کی تو افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں 3، 3 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز لگائے جارہے تھے، ٹھیکے اورٹرانسفر پوسٹنگ پیسوں کے بغیر نہیں ہوتی تھی ،فرح کا کیا کردار تھا، اس کے پیسے کہاں جاتے تھے ، پنجاب کے تین چار بیورو کریٹس کو پکڑ لیا جائے سب کچھ سامنے آ جائے گا،میری اطلاعات کے مطابق فرح بی بی اور اس کا شوہر سب کچھ سمیٹ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ5 سیٹوں کے لیے

سمجھوتے کرنے تھے تو تحریک کیوں چلائی؟ کیا نیا پاکستان چوہدری پرویزالٰہی بنائیں گے،پھر 26سال جدوجہد کرنے کی کیا ضرور ت تھی،پرویز الٰہی تو چالیس سال سے سیاست میں ہیں پھران کے ساتھ ہی شامل ہو جاتے ۔انہوںنے کہا کہ جو آپ کے ساتھ ہے وہ محب وطن،جوآپ کے خلاف ہووہ غدار؟ عمران خان جتنا میں آپ کو جانتا ہوں کوئی نہیں جانتا،نئے پاکستان بنانے کے سارے لبادے کھولوں گا،۔کہتے ہیں میں امریکی سفیر سے ملا ،میں

توآپ کے گھر بھی امریکی سفیر سے ملا تھا ،اوربھی بہت سے ممالک کے سفیروں سے ملا ہوں ، آپ سفیروں کوبھی غدارکہہ دیں ، کیا آپ سفیروں سے نہیں ملتے رہے ۔،عمران خان خدا کا خوف کریں اس ملک پر رحم کریں، یہ نہیں ہوسکتا کہ میچ ہارتا دیکھ کر وکٹیں اٹھا کربھاگ جائیں۔ انہوںنے کہا کہ عثمان بزدار کے بارے میں آپ کو لکھے تمام میسجز موجود ہیں، آپ کے جو جوابات ہوتے تھے وہ بھی موجود ہیں ،شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر نہ ماریں، میں صرف چپ ہوں ،بزدار کی محبت میں عمران خان نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا،

واضح کرتا ہوں کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیں گے، ووٹ دینے کے دو تین روز بعد مستعفی ہو جائوں گا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں مونس الٰہی پانچ سے چھ کروڑ کی بولیاں لگا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے جو مستقبل اللہ کو منظورہو گا وہی ہوگا ، میں نے پاکستان کی خدمت کرنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج جو عمران کے ترجمان بنے ہوئے ہیں قوم نے کبھی ان کو نہیں دیکھا تھا ۔یہ کہا گیا کہ میری پسند اورنا پسند کی وجہ سے وسطی پنجاب میں شکست ہوئی ،یہ بتائیں حماد اظہر کیسے جیت گیا ،ساتھ کے حلقے والا رکن قومی اسمبلی کا امیدوار کیوں ہار گیا ، آپ کی مقبولیت کو ووٹ پڑنے تھے یا علیم خان کی مقبولیت کو ووٹ پڑے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…