شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ،عدالت سے بڑی خبر آگئی

2  اپریل‬‮  2022

لاہور( این این آئی)لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت فوری طور پر منسوخ کرنے سے متعلق ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے نوٹس جاری کرکے 4 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے

ایف آئی اے کی طرف سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں کی منسوخی کی دائر درخواست پر سماعت کی ۔عدالت میں منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں عبوری ضمانت منسوخی کیلئے ایف آئی اے کے وکیل نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں،ملزمان ضمانت کیس میں مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، بیماری اور سیاسی مصروفیات کا بہانہ بنا کر پیش نہیں ہوتے ،پارلیمنٹ میں مصروفیات کی بناء پرعدالتوں میں پیشیاں نہیں چھوڑی جا سکتیں۔وفاقی شرعی عدالت نے بھی اس معاملے پر فیصلہ دے رکھا ہے ،پارلیمنٹ سے تو سپیکر کی اجازت سے چھٹی لی جا سکتی ہے، عبوری ضمانت میں عدالت میں پیشی سے نہیں روکا جا سکتا ،ملزمان کو عدالتی کارروائی کا مذاق اڑانے نہ دیا جائے ،عدالت قانون اور آئین کی محافظ بھی ہے ۔

عدالت سے استدعا ہے کی ضمانت میں توسیع کا حکم واپس لیا جائے ۔ عدالت نے ایف آئی اے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ اگر عبوری ضمانت میں توسیع غلط ہے تو ایف آئی اے ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔ایف آئی اے پراسکیوٹر نے موقف اپنایا کہ آرڈر عدالت نے پاس کرنا ہے لیکن کم از کم ہمیں سن تو لیں ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دوسری پارٹی کو سنے بغیر کیسے آرڈر پاس کر سکتے ہیں۔

جج سپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے فوری ضمانت منسوخ کرنے کے متعلق ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکلا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپریل کو دائر درخواست پر بحث کے لئے طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…