ممنوعہ فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی

29  مارچ‬‮  2022

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابر کو الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دینے سے فوری روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت میں کہا کہ الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو سن کر فیصلہ کریں گے۔

وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دستاویزات پر اکبر ایس بابر کو دلائل سے روکیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسی شخص کو الیکشن کمیشن میں مختصر دلائل کا حکم کیسے دے سکتے ہیں؟ وکیل انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی بنائی تھی جس کے ٹی او آر دیے گئے۔ سیکیورٹنی کمیٹی نے اسٹیٹ بنک سے معلومات خود لیں ان کا اکبر ایس بابر سے تعلق نہیں۔ وکیل نے کہا کہ جو معلومات ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر الیکشن کمیشن نے خود لیں ان کو اکبر ایس بابر سے شئیر نہیں کر سکتے۔ عدالت نے کہا کیا آپ چاہتے کہ الیکشن کمیشن نے جو معلومات خود لیں اس تک اکبر ایس بابر کو رسائی نا دیں؟ قانون پڑھ کر بتائیں کہاں الیکشن کمیشن کو ایسی معلومات تک کسی کو رسائی دینے سے روکا گیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ کے لیے ہے کہ اتنا مت گھبرائیں۔ اسکورٹنی کمیٹی نے تو اکبر ایس بابر کو اتنا وزن ہی نہیں دیا خور رپورٹ تیار کی۔ الیکشن کمیشن پر کوئی پابندی نہیں وہ کسی بھی ادارے کو بلا کر معلومات لے سکتا ہے۔ وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں الیکشن کمیشن اپنے اختیار سے باہر نہیں جا سکتا ہے۔

عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لیے آپ جوڈیشنل آرڈر کے ذریعے کوڈ آف کنڈکٹ بنوانا چاہ رہے ہیں؟ وکیل انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو معلومات خود لیں ان میں اکبر ایس بابر کی زیرو معلومات ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا آپ کے جواب سیکرٹ ڈاکومنٹ ہیں؟ ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…