لیگی رہنما محمد زبیر کا حکومتی ارکان کی حمایت کے حوالے سے ایک اور دعویٰ

26  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (آئی این پی ، این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زیبر نے ایک بار پھر حکومت کو حاصل ارکان کی حمایت کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اکثریت

کھوچکے ہیں کیونکہ انہیں 172 ارکان کی حمایت حاصل نہیں ہے۔سابق گورنر سندھ نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے پاس 140 ارکان سے بھی کم لوگوں کی حمایت باقی رہ گئی ہے۔مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے متعلق سوال پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ دونوں جماعتوں کی قیادت کرے گی۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کچھ چینلز پر خبر چلائی گئی تھی جس کی ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب تردید کر چکی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو حاصل اراکین قومی اسمبلی کی حمایت کے اعداد و شمار جاری کیے تھے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کی اب ضرورت نہیں، تحریک عدم اعتماد آچکی ہے ۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کی اب ضرورت نہیں ہے کیوں کہ تحریک عدم اعتماد آ چکی ہے۔

صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ نمبر گیم 200 سے کراس کرے گی؟(ن) لیگ کے رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پوری امید ہے کہ کراس کریں گے۔صحافی نے ٹرمپ کارڈ کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کارڈ کا جواب امریکی ٹرمپ ہی دے سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…