اہم ترین اتحادی جماعت پی ٹی آئی حکومت کاساتھ چھوڑ گئی ،اپوزیشن کیساتھ معاملات طے

24  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ  اور اپوزیشن کے معاملات طے پا گئے، ایم کیو ایم نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔نجی ٹی وی  جیو نیوز کےمطابق ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد پر

ووٹنگ والے دن اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی ،دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کو وزیر اعظم تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی۔حکومتی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسد عمر شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، امین الحق، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف شامل تھے۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا جبکہ ایم کیو ایم نے پہلی تجویز یہ دی کہ وزیر اعظم اپنی جگہ پی ٹی آئی سے کسی دوسرے رہنما کو وزیر اعظم نامزد کر دیں تاکہ اتحادی جماعتیں کوئی مثبت فیصلہ کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…