عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے والوں کی پشت پناہی کا الزام ،امریکہ کا ردعمل آگیا

22  مارچ‬‮  2022

واشنگٹن(این این آئی )امریکاکے ترجمان محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لیے اہمیت حامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں آئینی عمل کے لیے امریکا کی حمایت پر بھی زور دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ہم پاکستان میں ہونے والی پیشرفت کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، ہم پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون اور تعلقات کو امریکا قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہے۔پاکستان میں بعض حلقے امریکا پر ملک میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے ایسے عناصر کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں جو موجودہ حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔تاہم امریکا کے سرکاری اور سفارتی حلقے ایسی تمام قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جاری سیاسی بحران کی اندرونی وجوہات ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکا کی غلامی نہ کرنے کے بیان پر ترجمان وائٹ ہاوس نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے۔جین ساکی سے پاکستانی صحافی نے سوال کیا کہ امریکی صدر بائیڈن، وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کی درخواست کیوں نہیں لے رہے، جس پر انہوں نے کہا کہ میرے پاس فون کال کی درخواست کے حوالے سے تفصیلات نہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…