چوہدری نثار پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ، 27مارچ کے جلسے میں بھی شرکت کرینگے، تہلکہ خیز دعویٰ

22  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مونس الٰہی نے یہ کہا ہے کہ ہمارا پیپلز پارٹی کیساتھ مکمل سمجھوتہ ہوگیا ہے ، سب چیزیں طے ہو گئی ہیں ،اس کا مطلب یہ ہے کہ ن لیگ مان گئی ہے کہ اگر وہ جیت گئے اور عمران خان کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے تو ڈیڑھ سال تک اسمبلی برقرار رہے گی ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ متضاد خبریں بھی آرہی ہیں ، دوسری خبر یہ کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا سمجھوتہ بھی چوہدریوں نے کروایا،وہ اس کے ضامن ہیں ، تھوڑی دیر پہلے کسی نے خبر دی ہے کہ چوہدری نثار 27مارچ کے جلسے میں شریک ہونگے ، یہ امکان ہے کہ انہیں وزیر اعلیٰ بنا دیا جائے ، اگر چوہدری نثار بن جاتے ہیں تو بعض لوگ کہتے ہیں کہ بہت سے لوگ ان کیساتھ ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا “کیا ہو رہا ہے بھائی کیا ہو رہا ہے سنا ہے چوہدری نثار بھی بنی گالہ دیکھے گئے، ہاں جی ، نہ جی نہ۔”

اسی حوالے سے خاتون نیوز کاسٹر صدف یاسر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “آج بنی گالہ میں راولپنڈی کی اہم سیاسی شخصیت چوہدری نثار علی خان کی ملاقات۔چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ ایک اور اہم ترین، بااثر شخصیت موجود تھی۔چوہدری نثارعلی خان بہادر راجپوت اورفوجی خاندان سےتعلق رکھتےہیں وہ شفاف کردار اور گہری سوج بوجھ کے مالک ہیں۔”

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا ۔ اپنے حلقے میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہاخدا کو حاضر ناظر جان کر حلفاً کہتا ہوں بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی کونہیں ہوتی لوگ تواقتدار کیلئے جوتیاں اٹھانے کو تیار ہو جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہاہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھے کوئی دو نمبرکہے گا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بھی اپکی خدمتِ کیلئے موجود ہے، کسی کو یہاں آنے کی دعوت نہیں دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…