سعودی عرب پر ڈرونز کی بارش حملے کے نتیجے میں تیل کے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی

21  مارچ‬‮  2022

صنعاء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب فوجی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حوثیوں کے متعدد حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔جدہ کی فضائی حدود میں دشمن کے ہدف کو روکنے اور اسے تباہ کرنے کے لیے ایک ویڈیو نشر کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے پہلے اتحاد نے اعلان کیا کہ جدہ میں آرامکو کے پیٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن اسٹیشن کو نشانہ بناتے ہوئے دشمنانہ حملے کیے گئے تھے۔

اتحاد کا کہنا تھا کہ ایک حملے کے نتیجے میں تیل کے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی تاہم اس پر قابو پا لیا گیا۔اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔عرب اتحاد نے زور دیا کہ حوثی باغیوں کے حملے امن کی کوششوں کو مسترد کرنے اور یمنی عوام کے مصائب ختم کرنے میں لا پرواہی کی تصدیق کرتے ہیں۔عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ ہم خلیج کی سرپرستی میں یمن کے دھڑوں میں مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں گے، ہم جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یمن کی کامیابی کے لیے خلیج اور بین الاقوامی برادری کے موقفکو آگے بڑھانے میں مدد دینے اور تناز کے حل کے لیے بات چیت کو موقع دینے کی کوشش کررہے ہیں۔عرب اتحاد نے حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بحران کے خاتمے کے لیے اتحاد کی کوششوں کی حمایت کریں اور لڑئی بند کردیں۔اس سے قبل اتحاد نے حدیدہ میں ایک بمبار کشتی کو تباہ کرنے اور بحیرہ احمر میں نیویگیشن کی آزادی کو نشانہ بنانے والے ایک حملے کو ناکام بنانے کی اطلاع دی۔اتحاد نے کہا کہ ہم نے 106 بمبار کشتیوں کو تباہ کر دیا جو جنوبی بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی کے لیے خطرہ تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوششوں نے شپنگ لائنز اور عالمی تجارت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ۔یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے کہا کہ سعودی فضائی دفاعی افواج نے سعودی عرب میں جازان، خمیس مشیط، طائف، ینبع اور ظہران الجنوب کی طرف حوثی ملیشیا کے شروع کیے گئے 9 بمبار ڈرون روک کر تباہ کر دیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…