دنیا بھارتی میزائل فائر کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے، عسکری قیادت

16  مارچ‬‮  2022

راولپنڈی(این این آئی)عسکری قیادت نے بھارت کی طرف سے میزائل فائرنگ کے حالیہ واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عالمی فورمز سے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے جبکہ آرمی چیف نے او آئی سی وزرائے خارجہ

کانفرنس اور یوم پاکستان پریڈ کے پر امن انعقاد کیلئے جامع سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقدہ ہوئی جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی ۔ اجلاس کے شرکاء کو اہم عالمی و علاقائی پیشرفتوں ، ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال اور مغربی سرحد پر انتظام سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس کے شرکاء نے میزائل فائرنگ کے حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جسے بھارت نے حادثاتی قرار دیا ہے اس کے نتیجہ میں بڑی تباہی ہو سکتی تھی ۔ اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت کی طرف سے غلطی کے اعتراف کے باوجود متعلقہ بین الاقوامی فورمزکو اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے ، اس طرح کے خطرناک واقعات خطے کے امن اور سٹریٹجک استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے انسداد دہشتگردی کے جاری کامیاب آپریشنز کو سراہا ۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے ملک کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اظہارکیا ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے او آئی سی کونسل کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور یوم پاکستان پریڈ کے پر امن انعقاد کیلئے جامع سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور مشن پر مبنی تربیت پر زور دیا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…