تحریک عدم اعتماد، چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

14  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ پر چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ سپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک ووٹنگ سے قبل ناکام بنانے کے لیے صادق سنجرانی سے مشاورت کی ۔

اسد قیصر تحریک عدم اعتماد کو رولنگ کے ذریعے ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسد قیصر چیئرمین سینیٹ کی 23 جولائی 2019 کی رولنگ کا استعمال اسمبلی میں کرنے کے خواہاں ہیں ، صادق سنجرانی نے بطور چیئرمین سینیٹ تین سال پہلے رولنگ دی تھی۔ رولنگ کے مطابق چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے ریکوزیشن اجلاس طلب نہیں کیا جا سکتا۔ سپیکر اسی رولنگ کو بنیاد بنا کر عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے انھیں اس حوالے سے کوئی ایڈوائس نہیں دی۔ ایڈوائس نہ دینے کی وجہ سینیٹ اور اسمبلی قواعد کا بعض امور پر مختلف ہونا ہے، کسی بھی سپیکر نے ماضی میں اس حوالے سے کوئی رولنگ نہیں دی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھی سینیٹ رولنگ کی بنیاد پر عدم اعتماد کی تحریک کو ووٹنگ سے قبل مسترد کرنے کے حق میں نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…