زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ایک اور اہم ملاقات طے پاگئی

12  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن) حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ایک اور اہم ملاقات طے پاگئی ہے ۔ اتحادی جماعتوں سے رابطوں پر مشاورت سے متعلق ایک اور اہم ملاقات جلد اسلام آباد میں ہوگی۔

ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔ ملاقات میں سپیکر، ڈپٹی سپیکرکے خلاف عدم اعتماد پرمشاورت ہوگی۔ دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے وہ ہر کسی سے تصادم کے لئے تیار ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران خان جس طرح کی زبان اور لہجہ استعمال کر رہے وہ بہت ہی حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا اگر اپوزیشن سے کسی نے نیوٹلر کی اس طرح تشریح کی ہوتی تو حکومت نے سر پر آسمان کھڑا کر دینا تھا۔ انہوں نے کہا حکومت ساڑھے تین سال کہتی رہی ادارے نیوٹرل ہیں۔ وزیراعظم خود کہتے ہیں وہ کسی بلاک کا حصہ نہیں نیوٹرل ہیں۔ وہ دعو ی کرتے ہیں کرکٹ میں نیوٹرل امپائر انہوں نے ہی متعارف کرایا، اب کہتے ہیں نیوٹرل تو صرف جانور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے پہلے کہا عدم اعتماد ان کے خلاف عالمی سازش ہے اب کہتے ہیں ان کی دعا قبول ہو گئی ہے۔ اپنے ہی بیان سے یو ٹرن لینا ان کی عالمی پہچان بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا عدم اعتماد سے بچنے کی ان کی منصوبہ بندی ملک کو کشیدگی اور آئینی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔ بوکھلاہٹ میں یہ غلط زبان اور منصوبے بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مصنوعی اکثریت پر قائم اس حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…