سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تحریک انصاف کی ”مبینہ حمایت” مہنگی پڑگئی

12  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (آئی این پی)اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا ، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے تحریک پر دستخط کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط کرالیے گئے۔

سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے ہیں۔اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر ہمارے اراکین کو ملاقات کے لیے بلا رہے ہیں ، فون کررہے ہیں، اسپیکر کے اس اقدام کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں کہ وہ جانبدار ہوگئے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی 2 روز کے دوران ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں متوقع ہیں جس میں تحریک عدم اعتماد پر بات کی جائیگی۔وزیراعظم آج اور کل اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرینگے جس میں وہ اپوزیشن کے خلاف اپنی حکمت عملی کے متعلق آگاہ کریں گے۔ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم ارکان قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر بھی بات کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے اور ساتھ ہی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی جمع کرادی گئی ہے۔ریکوزشن جمع کرانے کے بعد اسپیکر کے پاس اجلاس بلانے کے لئے 14 روز کا وقت ہوتا ہے جس میں عدم اعتماد کے حوالے سے اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا ہیتاہم اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس بلانے کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے جبکہ اسد قیصر کی وزراء اور حکومتی اراکین سے ملاقاتیں جاری ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم بھی اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جبکہ عوام کو اعتماد میں لینے کے لئے جلسوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…