بھارتی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ ، 5 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی

6  مارچ‬‮  2022

امرتسر(این این آئی) بارڈرسیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک جوان نے ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 6 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔بھارتی سیکیورٹی فورس کا یہ ہیڈ کوارٹر پاک بھارت سرحد واہگہ سے محض 20 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارڈرسیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے غصے میں آکر اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔واقعے کے بعد سینیئر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔واضح رہے کہ ذہنی دبائو اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوج کے اہلکاروں میں خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے جس کا اعتراف بھارتی محکمہ دفاع نے اپنی ایک رپورٹ میں بھی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…