پشاور خودکش دھماکے میں ملوث3 ملزمان کی شناخت ہوگئی،شیخ رشید کا دعویٰ

5  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد،پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور خودکش دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ چکی ہے ، ایک دو روز میں پولیس ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

دوسری جانبصوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ روز جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے مزید 5 زخمی دوران علاج چل بسے ۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق گزشتہ روز اسپتال میں 57 افراد کی میتیں لائی گئی تھیں جبکہ دھماکے کے 37 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 5 آئی سی یو میں ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے مزید 5 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہسپتال میں دم توڑنے والے افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران جامع مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔دریں اثناصوبائی دارالحکومت پشاور میں جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار رہی ، سی ٹی ڈی میں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…