حقیقی اسلام کی جانب لوٹنا نصب العین ہے، محمد بن سلمان

3  مارچ‬‮  2022

ریاض ( آن لائن ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ حقیقی اور اصل اسلام کی جانب لوٹنا ہمارا نصب العین ہے، سعودی عرب میں اب کسی مذہبی نکتہ نظر کی اجارہ داری نہیں، سعودی عرب اور ایران پڑوسی ہیں، جدا نہیں ہو سکتے امید ہے ایران، سعودی عرب روشن مستقبل کی خاطر متفق ہوجائیں گے۔

سعودی ولی عہد نے ان خیالات کا اظہار امریکی جریدہ اٹلانٹک کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران پڑوسی ہیں، جدا نہیں ہو سکتے۔ سعودی عرب نے 4 ماہ میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور کیے۔ ایران کے ساتھ تفصیلی بات چیت جاری رکھیں گے، امید ہے ایران، سعودی عرب روشن مستقبل کی خاطر متفق ہوجائیں گے۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایران ہو یا کوئی اور کسی بھی ملک کے پاس ایٹم بم ہونا خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی جنگ نے شدت پسندوں کو اکھٹا ہونے کا موقع دیا۔شاہ سلمان اور ولی عہد نے قاتل کو معاف کرنے والی خاتون کے جذبے کو سراہا محمد بن سلمان نے کہا کہ کچھ طاقتین وژن 2030 ناکام کرنیکی کوششیں کر رہی ہیں۔ امریکا میں سعودی سرمایہ کاری 800 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ چین میں سعودی سرمایہ کاری 100 ارب ڈالرز سیکم ہے، لیکن تیزی سے بڑھ رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا تیز ترین معیشت رکھنے والے ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں 300 سال سے قائم بادشاہت ختم نہیں کرسکتے۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ اسرائیل کو دشمن کے بجائے ممکنہ حلیف کے طور پر دیکھتے ہیں، اسرائیل کے ساتھ ممکنہ تعاون سے قبل کئی مسائل حل طلب ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریعت میں ریاست کا سربراہ فتووں پر عملدرآمد کا فیصلہ کرتاہے نہ کہ مفتی، سعودی عرب نے قرآن شریف میں متعین گروہ کے سوا سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…