8 ماہ میں تجارتی خسارہ 82.26 فیصد بڑھ کر 31ارب 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا

3  مارچ‬‮  2022

لاہور( این این آئی)موجودہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 82.26 فیصد بڑھ کر 31ارب 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر زپر پہنچ گیا ۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 17 ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔

گزشتہ 8 ماہ جولائی 2021 سے فروری 2022 تک درآمدات میں 55.08 فیصد اضافہ ہوا جس کا حجم 52 ارب 50 کروڑ60 لاکھ ڈالرز رہا۔گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 33ارب 85 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھیں۔ادارہ شماریات نے کہا کہ رواں مالی سال کے 8 ماہ میں برآمدات 25.88فیصد بڑھیں۔ جولائی سے فروری تک برآمدات 20 ارب54 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 16 ارب 32 کروڑ30 لاکھ ڈالرز تھیں۔اعداد وشمار میں کہا گیا کہ فروری میں سالانہ بنیاد پر برآمدات35.78 فیصد بڑھیں، فروری میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 7.42 فیصد اضافہ ہوا اور 2 ارب80 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز حجم کی برآمدات ہوئیں۔اس سے قبل جنوری میں برآمدات 2 ارب 61 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہی تھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 22.19 فیصد بڑھا جبکہ ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 9.69 فیصد کم ہوا اور فروری میں تجارتی خسارے کا حجم 3 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا۔فروری میں سالانہ بنیاد پر درآمدات 28.30 فیصد بڑھیں جبکہ ماہانہ بنیاد پر درآمدات میں 2.28 فیصد کمی ہوئی۔ادارہ شماریات نے کہا کہ فروری میں درآمدات کا حجم 5 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جنوری میں درآمدات 6 ارب 4 کروڑ ڈالر تھیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…