ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ پھر شروع ، دیگر شہروں میں ہونیوالی بارش کب تک جاری رہے گی؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

3  مارچ‬‮  2022

لاہور/راولپنڈی/نارنگ منڈی( این این آئی، آن لائن ) لاہور سمیت ملک کے مختلف مقاما ت بارش سے سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا، ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیاجس کے بعد شہر کا درجہ حرارت 2سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہوائیں چلنے کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو وقفے وقفے سے جاری رہا ۔

بارش سے سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ۔دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت دیگر مقامات پر بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث خنکی بڑھ گئی ۔ نارنگ منڈی ،رینالہ خورد،پاکپتن،عارف والا ،شاہ ، کوٹ، سرائے عالمگیر،ننکانہ صاحب اور گردونواح میں بھی تیزہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیاجس کے بعد شہر کا درجہ حرارت 2سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جمعرات کی صبح ہونے والی بارش کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بارش آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گی محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں بیشتر علاقوں میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے جاتی سردی پر لوٹ آئی ۔ جبکہ سردی لگنے سے شہریوں نے سویٹر جیکٹیں اور رضائیاں صندوقوں سے باہر نکال لی۔

بارش کے باعث گیلانی پارک میں منعقدہ موسم بہارا میلاں کی رونقیں ماند پڑی رہی جبکہ میلے میں شرکت کرنے والے شہریوں کی تعداد انتہائی کم رہی مگر شہر میں واقعہ کھانے پینے کی دکانوں پر لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کے درجہ حرارت میں بھی کمی واقعہ ہوئی جس کے نتیجے میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادے سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد رہا۔ ہوائیں چلنے اور بارش کے باعث شہر کے ائیرکوالٹی انڈیکس کے شرح میں بھی کمی دیکھنے میں آئی جو 169 ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…