مارچ میں یہ حکومت چلی جائیگی، آپ لکھ لیں ،سینئر سیاستدان کا تہلکہ خیز دعویٰ

28  فروری‬‮  2022

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااور سابق گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مارچ میں حکومت آپکو جاتی ہوئی نظر آئے گی پھر چاہے لانگ مارچ سے جائے یا عدم اعتماد سے جائے۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ معنی خیز ہوگا جو مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہے، سونامی ہم پر جو مسلط کیا گیا ہے جس سے جینا حرام ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری کا جذبہ قابل دید تھا، بدین سے جیسے ہی پپلزپارٹی کا قافلہ آگے بڑھے گا اور اسلام آباد پہنچے گا عوام کا سمندر ہوگا۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ مارچ میں حکومت آپکو جاتی ہوئی نظر آئے گی پھر چاہے لانگ مارچ سے جائے یا عدم اعتماد سے جائے، یہ طے شدہ ہے آپ لکھ لیں مارچ میں یہ حکومت چلی جائے گی، اس کے بعد مڈ ٹرم الیکشن ہوں گے یہ پھر اس دورانیہ میں کسی اور کو وزیر اعظم بناتے ہیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ اعدادی برتری ہماری مکمل ہوچکی ہے باقی چیزیں طے ہونا باقی ہیں، پیپلزپارٹی کے خلاف مارچ حفظ ما تقدم کے طور پر ہے کائوئنٹر بلاسٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے ایسے دس، بیس، پچاس مارچ کریں، شاہ محمود قریشی اور علی زیدی لانگ مارچ کرتے رہیں ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے یہ انکا جمہوری حق ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…