سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ جیت گیا

24  فروری‬‮  2022

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، پلے آف میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور محمد حارث نے کیا، محمد حارث نے 12 رنز بنائے اور وہ فہیم اشرف کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کامران اکمل نے 39 گیندوں پر 58 رنز بنائے اور وہ شاداب کی گیند پر وقاص مقصود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،

یاسر خان نے 8 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر ڈاسن کو کیچ تھما بیٹھے، شعیب ملک نے 43 گیندوں پر 55 رنز بنائے انہیں حسن علی کی گیند پر جیکس نے کیچ آؤٹ کیا۔ حسین طلعت نے 28 رنز بنائے انہیں حسن علی کی گیند پر اطہر محمود نے آؤٹ کیا۔ حیدر علی نے ایک اور بینی ہویل نے دو رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ بیس اوورز میں پشاور زلمی نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 170 رنز کا ٹارگٹ دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے تین جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز وِل جیکس اور ایلکس ہیلز نے کیا، جیکس نے 11 رنز بنائے اور وہ خالد عثمان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ایلکس ہیلز نے 49 گیندوں پر 62 رنز بنائے اور وہ سلمان ارشاد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان نے 22 رنزبنائے اور وہ سلمان ارشاد کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آصف علی نے 7 رنز بنائے انہیں سلمان ارشاد نے آؤٹ کیا۔ اعظم خان نے 28 رنز بنائے اور وہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے 19 اور لیام ڈاسن نے 10 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے 19.3 اوورز میں یہ میچ جیت لیا۔پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3، خالد عثمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، اس طرح اب اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہو گا ان میں سے جو ٹیم جیتے گی وہ ملتان سلطانز سے فائنل کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…