شاہد آفریدی کا شاہنواز دھانی سے متعلق یوٹرن

24  فروری‬‮  2022

کراچی (آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے بولر شاہنواز دھانی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ شاہنواز دھانی نے ایک مرتبہ پھر اپنی بہترین گیند بازی اور اتنی ہی اچھی فیلڈنگ کی بدولت اپنی سیلیبریشن کے ساتھ انصاف کردیا۔

دھانی نے لاہور قلندرز کے خلاف اس میچ میں 4 اوورز کے کوٹہ میں صرف 19 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں لیں جبکہ ایک کیچ بھی لیا اور اسی وجہ سے وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ جہاں ایک روز قبل شاہد آفریدی شاہنواز دھانی کی تعریف میں کنجوسی کرتے دکھائی دے رہے تھے اور ان کی سیلیبریشن کو پرفارمنس سے منسوب کرنے کی کوشش کررہے تھے، اب انہوں نے ان کی دل کھول کر فاسٹ بولر کی تعریف کرڈالی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے میچ میں کامیابی پر ملتان سلطانز کی کارکردگی کی تعریف کی۔ سابق کپتان اور اسٹار آل رانڈر نے شاہنواز دھانی کے لیے تحریر کیا کہ آج فاسٹ بولر کو ان کی ناقابلِ یقین حد تک کی صلاحیت کو پیش کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس طرح انہوں نے گزشتہ سیزن میں پرفارمنس دکھائی تھی۔خیال رہے کہ ایک روز قبل شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی سے متعلق کہا تھا کہ شاہنواز دھانی سے میں زیادہ خوش نہیں ہوں، دھانی ابھی تک اپنی پرفارمنس میں کوئی بہتری نہیں لاسکے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دھانی کی سیلیبریشن تھوڑی زیادہ ہے، یہ ساری چیزیں تب اچھی لگتی ہیں جب آپ پرفارمنس دے رہے ہوں، پہلے کچھ حاصل کرلو پھر ایسے جشن

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…