تحریکِ عدم اعتماد، چوہدری برادران نے حتمی لائحہ عمل کے لیے 48 گھنٹے مانگ لیے

23  فروری‬‮  2022

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری برادران نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن سے حتمی لائحہ عمل کے لیے 48 گھنٹے کا وقت مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے

سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے اْن کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لیگی قائدین کو یقین دہانی کرائی کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے جو معاملات طے کیے اْن وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔ اس پیش کش پر چوہدری برادران نے واضح کیا کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی جائے گی جس میں فیصلوں کو حتمی شکل دیں گے۔چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمان سے حتمی لائحہ عمل کے لیے ایک دو روز (48 گھنٹے) کا وقت مانگا اور بتایا کہ پارٹی مشاورت کے بعد حتمی جواب دیا جائے گا۔چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا کہ گیارہ اراکین قومی اسمبلی سے رابطہ ہے ان کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ پارٹی کی بھی ایک دو روز میں مشاورت کرکے حتمی لائحہ عمل دیں گے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن قیادت نے جو معاملات طے کئے ہیں ان وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…