آپ نہتی عورتوں کے مارچ پر پابندی لگا کر کیا ثابت کرینگے؟ پیپلز پارٹی نے نورالحق قادری کے خط پر تشویش کا اظہار کردیا

17  فروری‬‮  2022

ا سلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری کے 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے متعلق وزیراعظم کو لکھے خط پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے

کہاکہ وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نورالحق قادری کا 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے متعلق وزیراعظم کو خط قابل تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر کی طرف سے اس طرح کی بات حیران کن ہے، 8 مارچ عالمی سطح پر عورتوں کا دن منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ نہتی عورتوں کے مارچ پر پابندی لگا کر کیا ثابت کرینگے؟ ،پاکستان میں خواتین کو حجاب کا دن منانے پر کسی نے پابندی نہیں لگائی۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف ہم بھارت کے رویہ کی مذمت کرتے دوسری طرف آپ نہتی خواتین کے عورت مارچ پر پابندی کی باتیں کر رہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کا عالمی دن ہر طبقے کی عورت کے نام ہوتا ہے، خواتین کے عالمی دن کا مقصد معاشرے میں عورتوں کے خلاف جینڈر اسٹیریو ٹائیپ اور تعصبات کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ عورتوں کے عالمی دن پر ہی ان کی آزادی اور حقوق سلب کرنے کی سازشیں کر رہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…