قمر زمان کائرہ (ق) لیگ کے مونس الٰہی کی بات پر خفا ہوگئے

16  فروری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل بہت سے لوگ عوام کے غیض و غضب سے بچنا چاہتے ہیں اور یہ لوگ ہم سے رابطے میں ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی، مولانا اور (ن )لیگ سے قاف لیگ نے وعدہ کیا تھا کہ اپنی جماعت

میں یہ معاملہ رکھیں گے، قاف لیگ کے ترجمان کامل علی آغا نے باقاعدہ کہا کہ ہماری آج تک مشاورتی میٹنگ نہیں ہوئی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مونس الہٰی نے جن الفاظ میں یہ بات کہی وہ بہت قابلِ اعتراض ہے، انہوں نے جو کہا وہ بہت ساری باتیں ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل بہت سے لوگ بحران کے حل کے لیے ان چیزوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، حکومت سے جلد جان چھڑانا پاکستان کے مفاد میں ہے تو کامیابی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو بھی اس معاملے سے پیچھے ہٹے گا تاریخ میں سزا وار ٹھہرے گا، نون لیگ اور دیگر جماعتیں بھی سمجھتی ہیں کہ اس حکومت سے جان چھڑانا ضروری ہے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارا مطالبہ پرانا تھا، باقی جماعتوں کو اس پر آنے میں وقت لگا، کمیٹی بننے کے بعد معاملہ سامنے آ جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…